Master Aseels

  • Home
  • Our Services
  • Blogs
  • Terms & Condition
  • Disclaimer
  • Contact
  • About Us
-
16Jun2025

Master Aseels

اصیل مرغ کی آنکھوں کی پہچان

اصیل مرغ کی آنکھیں: 5 اقسام– اصیل مرغ کی آنکھوں کے رنگ اور شکل سے اچھے اصیل کی پہچان

اصیل مرغ کی پہچان

اصیل مرغ کی پہچان – اصیل مرغ کی پہچان کی 25 نشانیاں ماسٹر اصیلز

Master Aseels

Playlist

6 Videos

پیور اصیل مرغ کی پہچان حصہ 1


پیور اصیل مرغ کی پہچان حصہ 1

16:27
اصیل مرغ کی پہچان حصہ 2


اصیل مرغ کی پہچان حصہ 2

12:12
اصیل مرغ کی پہچان حصہ 3


اصیل مرغ کی پہچان حصہ 3

20:50
اصیل مرغی کی پہچان حصہ 4


اصیل مرغی کی پہچان حصہ 4

17:09
اصیل مرغ کی آنکھوں کی پہچان حصہ 5


اصیل مرغ کی آنکھوں کی پہچان حصہ 5

14:33
اصیل مرغ کے تاج کی پہچان حصہ 6


اصیل مرغ کے تاج کی پہچان حصہ 6

6:22

Facebook
100K


Youtube
50K


Tiktok
15K


Whatsapp
3K

Master Aseels
Master Aseels
Master Aseels
Master Aseels
Master Aseels
Master Aseels

Recent Posts

  • اصیل مرغ کے بخار کا علاج
    اصیل، دیسی اور گھریلو مرغیوں کے بخار کا علاج، اور نزلہ، زکام اور چھینکوں کا سستا انگریزی علاج

    اصیل مرغ کے بخار کا علاج مرغیوں کا بخار

    اصیل مرغ یا دیسی گھریلو مرغ کو کسی بھی موسم میں عام بخار ہونا ایک معمولی سی بات ہے۔ یہ زیادہ تر موسم کی اچانک تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے۔ جب موسم اچانک گرم سے سرد یا سرد سے گرم ہو یا خشک موسم سے اچانک مرطوب ہو جائے تو ایسی اچانک موسمیاتی تبدیلی مرغیوں کے لیے بخار کی وجہ بن جاتا ہے۔ اِس طرح کے بخار کا علاج انتہائی سستا اور آسان ہے۔

     

    عام بخار کی علامات

    ،جسمانی درجہ حرارت 105 سے 112 ڈگری سینٹی گریڈ، پر ڈھیلے کر کے لٹکا لینا، پتلی پانی والی، سبز یا سفید بیٹھ کرنا، سست ہوکر بیٹھ جانا، منہ پروں میں چھپا کر بیٹھے یا کھڑے رہنا، دانہ کھانا چھوڑ دینا، منہ میں ریشہ بن جانا، آنکھوں کا بے رنگ ہوجانا، زکام، نزلہ اور چھینکوں کا آنا

    بخار کا علاج

     عام بخار کے علاج کے لیے آپ کو درج ذیل ادویات چاہئیں۔

     پیناڈول آدھی گولی panadol

    ایرینیک آدھی گولی arinac

    فلیجل آدھی گولی flagyl

    اماکسل کیپسول 250 ملی گرام amoxil

    پنسلین پانچ لاکھ انجیکشن pencilin

    نیوروبیان انجیکشن neurobion

    تمام گولیاں اور کیپسول ایک ساتھ کھلا دیں۔ 20 منٹ بعد پنسیلن انجیکشن میں نیوروبیان شامل کرکے اس میں سے آدھا ٹیکہ مرغ کے سینے کے گوشت میں لگا دیں۔ دو دن نرم خوراک خوراک کھلائیں۔ انشاءاللہ ایک ہی خوراک سے اصیل یا دیسی مرغ کا عام بخار ختم ہوجائے گا اور 24 گھنٹے میں آپ کا مرغ بالکل صحتمند ہوگا۔

     مزید معلومات کے لیے یہ ویڈیو دیکھ لیں👇

    سست ڈھیلے اور بیمار اصیل مرغ کا علاج

     

  • اصیل مرغ کی آنکھوں کی پہچان
    اصیل مرغ کی آنکھیں: 5 اقسام– اصیل مرغ کی آنکھوں کے رنگ اور شکل سے اچھے اصیل کی پہچان
    اصیل مرغ کی آنکھوں کے رنگ، نام، پہچان اور خصوصیات
    Aseel chicken eyes
    لڑائی والے مرغے کی آنکھوں سے اُس کی گیم کا اندازہ لگانا
    لڑائی والے مرغے کی آنکھیں
    اصیل مرغ کی آنکھیں، بناوٹ، شکل، رنگ، ڈورے، پلکیں اور چمک سے خوبیوں کی شناخت
    اصیل مرغ کی آنکھوں سے پہچان


    اصیل مرغ کی آنکھیں: تعارف

    کسی بھی اصیل مرغ کہ اصالت اور کوالٹی کی پرکھ کے لیے اصیل مرغ کی آنکھوں کا تجزیہ کرنا سب سے اہم ہے۔ کوئی اصیل مرغا کتنا اصلی اور نسلی ہے اس کا 50 فیصد اندازہ تو صرف اُس آنکھوں کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے۔ اصیل مرغ کی آنکھوں کا تجزیہ دو طرح سے کیا جاتا ہے۔

    الف) آنکھوں کی شکل اور بناوٹ کا تجزیہ۔

    ب ) آنکھوں کے رنگ، حلقوں اور ڈوروں کا تجزیہ۔

    اصیل مرغ کی آنکھوں کی شکل اور بناوٹ کا تجزیہ

    مرغوں اور مرغیوں کی آنکھیں شکل کے لحاظ سے کچھ گہری، کچھ درمیانی اور کچھ ابھری ہوئی ہوتی ہیں۔ اصیل مرغوں کا اُبھری ہوئی آنکھ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اُبھری ہوئی آنکھیں صرف گولڈن، مصری، دیسی یا دیگر کیٹیگریز میں پائی جاتی ہیں

    دیسی مرغ کی آنکھیں
    Native chicken eyes

    اصیل مرغوں کی آنکھ گہری یا درمیانے درجے کی گہری ہوتی ہیں۔ بند گدی کے بڑے مُرغوں اور پرانی نسلوں کے مُرغوں کی آنکھیں گہری ہوتی ہیں جبکہ کھلے کنڈے کے مُرغوں کی آنکھیں درمیانی گہری ہوتی ہیں تاہم دونوں صورتوں میں ہی آنکھ محفوظ مقام پر ہوتی ہے۔

    پرانی نسل کی اصیل مرغی کی آنکھیں
    Old breed aseel hen eyes
    پرانی نسل کی اصیل مرغی کی آنکھیں
    Old bloodline aseel hen eyes
    پرانی نسل کی اصیل مرغی کی آنکھیں
    Old bloodline aseel hen eyes
    پرانی نسل کی اصیل مرغ کی آنکھیں
    Old bloodline aseel rooster eyes
    پرانی نسل کی اصیل مرغ کی آنکھیں
    Old bloodline aseel rooster eyes
    اصیل مرغ کی آنکھیں
    aseel cock eyes

    گہری آنکھیں پرانی نسلوں میں پائی جاتی تھیں جبکہ موجودہ مرغوں کی آنکھیں درمیانی گہری ہوتی ہیں۔ آج کل کے اصیل پرانے اصیلوں کی نسبت زیادہ تیز اور چالاک ہیں جبکہ پرانے اصیل موجودہ اصیلوں کی نسبت زیادہ اصیل اورمضبوط ہوتے تھے۔

     

    بناوٹ کے لحاظ سے مرغوں کی آنکھیوں کی 3 اقسام ہیں

    الف) گول
    ب ) مخروطی بادام نما
    ج ) چیرویں کشتی نما

    اگر آنکھ کا ڈھیلا کُرہ یا کانچے کی طرح گول اور بانٹا نما ہو تو وہ گول آنکھ کہلاتی ہے۔ اصیل مرغوں میں گول انکھ نہیں پائی جاتی ہے۔ شکل نمبر 1 میں دیسی مرغ کی گول ابھری ہوئی آنکھ دکھائی گئی ہے۔

    اگر آنکھ بناوٹ کے لحاظ اگلی جانب سے نوکیلی اور پچھلی جانب سے گول ہو تو اسے مخروطی بادام نما آنکھ کہتے ہیں۔

    اصیل مرغ کی آنکھیں
    aseel murga ke ankhen

    اگر آپ دونوں اطراف سے سے نوکیلی بیضوی شکل میں ہو تو اسے چیرویں یا کشتی نما آنکھ کہتے ہیں۔

    اصیل مرغی کی آنکھیں
    aseel chicken eyes

    اصیل شوق اور اصیل مرغبازی میں کشتی آنکھ سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے اور یہ گہرے خون کی علامت مانی جاتی ہے۔

    اصیل مرغ کی آنکھوں کی رنگت، حلقوں اور ڈوروں کا تجزیہ

    اصیل مرغوں کی آنکھ مختلف رنگوں میں پائی جاتی ہے

    سفید، پیلی، بوسکی، نیلی، سبز، مقوئی، آنکھ۔ سفید آنکھ کو ٹھنڈی آنکھ یعنی سرد مزاج والی آنکھ کہتے ہیں۔ پیلی آنکھ چستی اور چالاکی کی علامت مانی جاتی ہے۔ بوسکی آنکھ اصالت اور چالاکی دونوں کا کمبینیشن مانی جاتی ہے۔ نیلی آنکھ لاثانی مرغوں کی خاص نشامی ہے۔ سبز آنکھ امروہوں کی نشانی ہے۔ ان تمام رنگوں کی مکمل تفصیل آپ میرے یوٹیوب چینل سے جان سکتے ہیں۔

    اصیل مرغوں کی آنکھ کے ڈھیلے پر پُتلی کے باہر تین حلقے اور بعد مرغوں میں ایک حلقہ موجود ہوتا ہے

    ان حلقوں کے بیچوں بیچ لال یا سبز ڈورے پائے جاتے ہیں۔ یہ ڈورے بہت زیادہ گہرے رنگ میں ہوں تو وہ غصیل مرغے کی علامت ہیں۔ یہ ڈورے پُتلی میں مکس نہیں ہونے چاہئیے۔ اگر ڈوروں کا رنگ سبز ہو تو یہ امروہا خون کی علامت ہیں۔ آنکھ کے ڈھیلے کے کناروں ساتھ پلکوں کے اندرونی جانب اگر سیاہ نقاط یا حلقے موجود ہوں تو یہ مشکوں کے خون کی علامت ہیں۔ پلکوں ہر پیلے نقاط موجود ہوں یا پلکوں کی جڑیں پیلی ہوں تو یہ پیلے مرغوں کے خون کی علامت ہیں۔

    یہاں میں نے اصیل مرغوں کی آنکھوں کے رنگ، حلقوں، ڈوروں اور پلکوں کے بارے مختصر سا تعارف کروایا ہے اگر آپ ان بارکی کی چیزوں کے بارے تفصیلی جاننا چاہتے تو ماسٹر اصیلز یوٹیوب چینل وزٹ کریں

    https://youtu.be/MdosDKNlLI0

    جاری ہے....

     

    اصیل مرغ کی آنکھیں
  • اصیل مرغ کی پہچان
    اصیل مرغ کی پہچان – اصیل مرغ کی پہچان کی 25 نشانیاں ماسٹر اصیلز

    پاکستان کے 5 خطرناک ترین مرغے
    پاکستان کے 5 خطرناک ترین مرغے جو منٹوں میں مخالف مرغ کو چیرپھاڑ دیتے ہیں
    https://youtu.be/vzRkQn8SZ8Y

    اصیل مرغ کی پہچان: تعارف

    برصغیر پاک و ہند کے مخصوص مرغ اصیل کہلاتے ہیں۔ لفظ اصیل کے لغوی معنی 'اصل، خالص، کھرا

    اصیل مرغ کی پہچان، آنکھیں، نوک، جبڑا، نتھنے، سر، چہرہ، تاج اور گردن
    اچھے اور خالص اصیل مرغ کی پہچان

    ، نسلی اور اعلیٰ قسم' ہیں۔ مرغ بازی میں ایسا مرغ اصیل کہلاتا جو پِڑ یعنی میدان مخالف مرغے سے ڈر کر کبھی میدان نہ چھوڑے چاہے مخالف مرغ تگڑا ہی کیوں نہ ہو۔

    اصیل مرغ کی پہچان اور نشانیاں

    اصیل مرغ کی پہچان کے لیے کچھ نشانیاں وضع کی گئی ہیں، ان نشانیوں میں سے جتنی زیادہ سے زیادہ نشانیاں کسی مرغ میں پائی جاتی ہوں وہ مرغ اُس قدر ہی اصیل گردانا جاتا ہے تاہم ایک خالص اصیل مرغ کی اصل پہچان پِڑ میں ہوتی ہے۔ اصیل مرغ کی پہچان کی نشانیاں پوری کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ میدان میں نشانیوں والے مرغے کے ٹِکنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اسلیے خالص اصیل مرغ کی پہچان اور پرکھ کے لیے درج ذیل نشانیاں دیکھی جاتی ہیں۔

    چونچ: نوک

    اصیل مرغ کی نوک موٹی اور چھوٹی ہونی چاہئیے۔ نوک کا اوپر والا جبڑا نیچے والے جبڑے سے تھوڑا سا لمبا اور نیچے والی جبڑی کے اوپر ہلکا سا چڑھا ہوا ہونا چاہئیے اس طرح کی نوک کی پکڑ بہت سخت ہوتی اسلیے ایسی نوک کو قُفل نوک کہا جاتا ہے۔ نوک ہلکی سی خمدار ہو اس سے نوک کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔ نوک آگے سے چھوٹی ہو لیکن پیچے جبڑی اتنی لمبی ہو کہ آنکھ کے نیچے جا کر ختم ہو تو ایسی نوک بہترین تصور کی جاتی ہے۔ اصیل مرغ کی نوک مرغ کی بلڈلائن اور نسل کے لحاظ سے کسی بھی رنگ میں ہو سکتی ہے تاہم سفید نوک کو زیادہ پسند کیا جاتا لیکن کے رنگ کا تعلق اصالت ساتھ ہرگز نہیں ہوتا۔ اصیل کی نوک کے مشہور رنگ؛ سفید، بوسکا، پیلا، ہڈی رنگ، کالا، اور گدرا ہیں۔ بند گدی کے مرغوں کی نوک جھری دار ہو تو وہ زیادہ مضبوط اور پسندیدہ مانی جاتی ہے تاہم کھلے کنڈے کے پرندوں کی نوکیں صاف ہوتی ہیں اُن میں جھری دار نوک نہیں پائی جاتی۔

     

     

    اصیل مرغ کی پہچان
    Pur aseel hen's eye

     

    اصیل مرغ کی پہچان– اصیل مادی کی نوک

     

    اصیل مرغ کی پہچان
      Aseel rooster eye

     

    اصیل مرغ کی پہچان – اصیل نر مرغ کی نوک

    نوک

    مرغوں کی نوک کے عین نیچے شاہ رگ سے اوپر جبڑوں کے دونوں اطراف سرخ رنگ کی دو پتریاں لٹک رہی ہوتی ہیں۔ اصیلوں میں یہ پتریاں نہیں پائی جاتیں تاہم سندھی اصیلوں خصوصاً جاگیری نسل کے اصیل مرغوں میں پتریاں ہونا اُن کی شناخت ہیں۔ اول تو اچھے اصیل کی ہتریاں ہوتی ہی نہیں اور اگر ہوں بھی تو بہت چھوٹے سائز میں ہوتی ہیں پتریوں کا بڑا ہونا مرغ کی کمزوری اور نقص سمجھا جاتا ہے۔

    تاج

    اصیل مرغوں میں شکل و جیومیٹری کے لحاظ سے بنیادی طور پر پانچ طرح کے تاج پائے جاتے ہیں؛ت

    تاج

    کِلی تاج تکونی شکل کا ہوتا اور جیومیٹری شکل کے مطابق یہ ایک قائمۃ الزاویہ مثلث کی طرح ہوتا ہے۔ یہ نوک کی جڑ سے اوپر مخروطی سمت کو اُٹھتا ہوا آنکھ کے بالکل اوپر جاکر ختم ہوتا اور سیدھا نیچے آنکھ کے عین اوپر سر سے لگا ہوتا ہے۔ شوقین لوگ اس تاج کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

    کریلا تاج

    یہ تاج سر پر پھیلا ہوا ہوتا اور اوپر کو اُٹھا ہوا نہیں ہوتا یہ اوپر سے دِکھنے میں کریلا سبزی کی سطح کی طرح کنگرے دار سا ہوتا اور اس کے اوپر تین کنگروں کی قطاریں بنی ہوئی ہوتی ہیں۔

    ٹوپلا تاج

    یہ بڑا اور رسولی نما مواتا سا ہوتا ہے۔ یہ سر سے اوپر کو اُٹھا ہوا نہیں ہوتا۔

    بادام نما تاج

    اس تاج کی شکل بادام کی گِری سے ملتی جُلتی ہوتی ہے۔

    ٹھیکر تاج

    یہ سر کے ساتھ چپکا ہوا تاج ہے جو سائز میں چھوٹا سا ہوتا ہے۔ ٹھیکر تاجہ مرغ پاکستان میں پسند نہیں کیا جاتا تاہم بھارت میں اسے بہت پزیرائی حاصل ہے۔ 

    بانکہ تاج

    یہ تاج بنیادی طور پر تو کلی تاج ہی ہوتا ہے لیکن یہ ایک طرف جھکا ہوا ہوتا اس لیے اسے بانکا تاج کہتے ہیں۔ اگر تاج دائیں طرف گرا ہو تو اسے بادشاہ بانکہ یا سجّا بانکہ کہتے ہیں جبکہ بائیں جانب گرے ہوئے تاج کو وزیر بانکہ یا کھبّا بانکہ کہتے ہیں۔ لڑائی کی بات کی جائے تو وزیر بانکہ زیادہ جنگجُو جبکہ بادشاہ بانکہ اچھا بریڈر ہوتا ہے۔

    مزید معلومات کے لیے ویڈیو دیکھیں

    https://youtu.be/eBzaEEFuLrc?si=dAOr3uVfNC8dHss-

    نتیجہ

    خالص اصیل مرغ کی پہچان کا پہلا قدم اصیل مرغ کی آنکھوں کا تجزیہ ہے جوکہ انشاءاللہ تعالیٰ اگلی قسط میں شائع کیا جائے گا..  جاری ہے... 

    اصیل مرغ کی پہچان

Recent Comments

No comments to show.

Archives

  • August 2024
  • July 2024

Categories

  • اصیل مرغ کی بیماریاں، علامات اور علاج
  • اصیل مرغ کی پہچان اور خصوصیات
Designed by tmrwstudio - Newspaper WordPress Theme
  • Home
  • Our Services
  • Blogs
  • Terms & Condition
  • Disclaimer
  • Contact
  • About Us